جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

امیتابھ بچن اپنے بیٹے ابھیشک سے ہونے والی زیادتی پر بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے انڈسٹری میں اپنے بیٹے ابھیشیک بچن کے ساتھ برتے جانے والے غیر منصفانہ رویے کا انکشاف کیا ہے۔

فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کے بارے میں جاری بحثوں کے درمیان بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنے بیٹے ابھیشیک بچن کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر پوسٹ ری شیئر کی ہے۔

ایکس پر ایک صارف نے نشاندہی کی کہ ابھیشیک بچن کئی کامیاب فلموں میں بہترین اداکارہ کے باوجود ‘غیر ضروری طور پر نیپوٹزم کی منفیت کا شکار ہو گئے ہیں’۔

اس پوسٹ پر ردعمل میں بگ بی نے ان جذبات کی بازگشت کرتے ہوئے لکھا میں بھی ایسا ہی محسوس کرتا ہوں، ابھیشیک بچن کو بالی ووڈ انڈسٹری میں اقربا پروری کے نام پر بے جا تنقید اور انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

امیتابھ بچن نے مزید لکھا کہ ابھیشیک کو متعدد مواقعوں پر اس وجہ سے ٹارگٹ کیا گیا کہ وہ میرا بیٹا ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں ابھیشیک کی آنے والی فلم بی ہیپی کے ٹریلر کو شیئر کرتے ہوئے، امیتابھ نے ابھیشیک کی پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے لکھا "ابھیشیک، آپ غیر معمولی ہیں، آپ کس طرح ہر فلمی کردار کے ساتھ تبدیلی لاتے ہیں، یہ ایک فن ہے، جو ناقابل یقین ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے بگ بی کے حوالے سے مشہور ہے کہ انہوں نے کبھی بھی اپنے بیٹے ابھیشیک یا بہو ایشوریہ رائے بچن کو کام دلوانے کے حوالے سے کسی بھی ہدایت کار پر دباؤ نہیں ڈالا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں