جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

وہ بلاک بسٹر فلم جس کیلیے امیتابھ بچن نے صرف 1 روپے معاوضہ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: فلمساز نکھل اڈوانی نے ’شہنشاہ‘ بالی وڈ امیتابھ بچن کی جانب سے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’محبتیں‘ میں اداکاری کیلیے لیے گئے معاوضے کے بارے میں حیران کن انکشاف کر دیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آدتیہ چوپڑا کی ہدایت کاری اور یش چوپڑا کی نگرانی میں بننے والی فلم ’محبتیں‘ 2000 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک رہی۔

اب، نکھل اڈوانی نے انکشاف کیا ہے کہ امیتابھ بچن نے یش چوپڑا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کی وجہ سے فلم میں اپنے کردار کیلیے صرف ایک روپیہ وصول کیا تھا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ یش چوپڑا نے ‘شہنشاہ‘ کو وہ رقم ادا کی جو انہوں نے 1981 میں فلم ’سلسلہ‘ کیلیے مانگی تھی جب وہ اپنے کیریئر کے عروج پر تھے۔

فلمساز کے مطابق یش چوپڑا نے امیتابھ بچن سے پوچھا کہ وہ فلم کرنے کیلیے کیا معاوضہ چاہتے ہیں؟ اُس وقت امیتابھ بچن گھر خریدنا چاہتے تھے اور انہوں نے ایک معقول رقم مانگی جو انہیں ادا کی گئی۔

جب نامور فلمساز نے 2000 میں ’محبتیں‘ پر کام کرنا شروع کیا تو انہوں نے امیتابھ بچن سے رابطہ کیا جو مشکل سے گزر رہے تھے۔

’محبتیں کی شوٹنگ کے دوران جب یش چوپرا نے بالی وڈ اداکار سے پوچھا کہ وہ کتنا معاوضہ چاہتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ ’آپ نے مجھے وہی دیا جو میں نے مانگا تھا، اس بار میں 1 روپے میں فلم کروں گا‘۔

امیتابھ بچن کے علاوہ ’محبتیں‘ میں بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان، ادے چوپڑا، ایشوریا رائے، جمی شیرگل اور جگل ہنسراج سمیت دیگر اداکاروں نے کام کیا۔

نکھل اڈوانی نے یش راج فلمز کے سیٹ پر ماحول کی دلکش یادوں کا بھی ذکر کیا۔ ان کے مطابق یش چوپڑا کی اہلیہ پامیلا چوپڑا سیٹ پر سب کیلیے کھانا پکاتی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں