بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اپنے بیٹے ابھیشیک بچن اور بہو ایشوریا رائے کی طلاق کی افواہیں پھیلانے والوں پر ایک بار پھر بھڑک اٹھے۔
یاد رہے کہ بگ بی کا خاندان ابھیشیک اور ایشوریا کے درمیان طلاق کی افواہوں کے سبب خبروں کی زینت بنا ہوا ہے، گزشتہ کئی ماہ سے اس جوڑے کے ہاں طلاق ہوجانے کی خبریں نشر کی جارہی ہیں لیکن اسی کے ساتھ ہی گزشتہ دنوں سامنے آنے والی تصاویر نے دونوں کی علیحدگی کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔
تاہم ابھیشیک اور ایشوریا کی ایک ساتھ تصاویر آنے کے باوجود بھی سوشل میڈیا پر فیک نیوز کا طوفان نہیں تھم سکا ہے جس پر امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ کے ساتھ ایک مبہم پوسٹ شیئر کی ہے۔
کون بنےگا کروڑ پتی کے میزبان نے پہلے ایکس پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’ وہ لوگ جو ہر لفظ سے اپنا مطلب نکالتے ہیں، دراصل وہ اپنی ذاتی زندگی کی بدقسمتی چھپاتے ہیں ‘۔
ابھیشیک اور ایشوریا رائے کی طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں، تصاویر وائرل
بھارتی میڈیا کے مطابق اس پوسٹ کے بعد انہوں نے اپنے بلاگ پر مزید وضاحت میں لکھا کہ ’ دنیا میں بے وقوف اور محدود دماغ والے لوگوں کی کبھی کمی نہیں ہے، وہ اپنی ذاتی کمی عقلی، نیم عقل کی کو چھپانے کے لیے ہر روز اپنی بے ہودہ اور جعلی خبریں لکھتے اور پرنٹ کرتے ہیں۔
اگرچہ ان پوسٹس کا سیاق و سباق ابھی تک واضح نہیں ہوا ہے لیکن امیتابھ کا ایسا ردعمل ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی ملاقات کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔