ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

امیتابھ بچن نے ایشوریا رائے کو ان فالو کردیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف جوڑی ابھیشیک بچن  اور ایشوریا کی طلاق کی افواہیں بھارتی میڈیا کی زینت بن رہی ہیں ایسے میں امیتابھ بچن نے بہو کو سوشل میڈیا پر ان فالو کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی دنوں سے ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہیں سامنے آئیں اور کہا گیا کہ ایشوریا رائے کے بچن فیملی کے ساتھ تعلقات خراب چل رہے ہیں۔

تاہم ان افواہوں میں اس وقت کمی آئی جب بچن فیملی کو شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی ڈیبیو فلم ’دی آرچیز‘ کے پریمیئر پر دیکھا گیا تھا۔

- Advertisement -

تاہم اب ایشوریا اور امیتابھ بچن سے متعلق نئی خبر سامنے آئی ہے۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ امیتابھ بچن نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بہو ایشوریا رائے کو ان فالو کردیا ہے۔

یہ خبر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے کہا کہ ایشوریا رائے اور بچن فیملی کے ساتھ تعلقات خراب چل رہے ہیں، کچھ صارفین نے دعویٰ کیا کہ امیتابھ بچن اور ایشوریا رائے نے کبھی ایک دوسرے کو فالو کیا ہی نہیں تھا۔

واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے ہاں بیٹی آردھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں