ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

امیتابھ، دھرمیندر اور امبانی کے بنگلوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کے ناگپور پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ایک نامعلوم افراد کی جانب سے کال موصول ہوئی جس نے امیتابھ بچن اور دھرمیندر اور تاجر مکیش امبانی کے بنگلوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم شخص نے ناگپور پولیس کنٹرول روم فون کر کے امیتابھ بچن، دھرمیندر اور مکیش امبانی کے بنگلوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی ہے جس کے بعد ناگپور پولیس نے ممبئی پولیس کو اس حوالے سے اطلاع دی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممبئی پولیس کال کرنے والے کو ٹریس کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اس کے علاوہ تینوں شخصیات کے بنگلوں پر سرچ آپریشن کیا گیا اور اس دوران بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا۔

- Advertisement -

رپورٹس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران تینوں شخصیات کے بنگلوں اور اردگرد سے کوئی خطرناک چیز برآمد نہیں ہوئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن ممبئی میں پانچ پرتعیش گھروں کے مالک ہیں۔ فی الحال پورا بچن خاندان جلسہ میں مقیم ہے۔ دوسری جانب دھرمیندر جوہو میں ایک بنگلے میں رہتے ہیں۔

دوسری جانب سپریم کورٹ نے بھارتی حکومت سے کہا ہے کہ وہ تاجر مکیش امبانی اور ان کے خاندان کے لیے Z+ سیکورٹی فراہم کرے۔

سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ ان کی سیکورٹی نہ صرف ممبئی میں بلکہ پورے ملک اور بیرون ملک میں دستیاب کرائی جانی چاہئے جس کا خرچہ مکیش امبانی برداشت کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں