معروف قوال مرحوم امجد صابری کی بڑی صاحبزادی حورین امجد صابری رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
مرحوم امجد صابری کی بیٹی کے نکاح کی تقریب 23 دسمبر کو لاہور میں ان کے گھر میں منعقد ہوئی۔
حورین کی مہندی کی تقریب 24 دسمبر کو منعقد کی گئی جس میں قریبی رشتہ داروں، دوست احباب کے علاوہ شوبز انڈسٹری سے میزبان نے شرکت کی۔
مہندی کی تقریب کے موقع پر جب مرحوم امجد صابری کی قوالی پڑھی گئی تو اہل خانہ سمیت تمام شرکاء جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔
مرحوم امجد صابری کی یاد آج بھی مداحوں کے ذہنوں میں تازہ ہے، ان کی موت سے جو خلا پیدا ہوا وہ کبھی پُر نہیں کیا جاسکتا۔
View this post on Instagram
تاہم ان کے بیٹے مجدد امجد صابری کی آواز اپنے مرحوم والد سے بہت مماثلت رکھتی ہے۔