کراچی: ایم کیوایم کے زیراہتمام معروف قوال امجدصابری کی یادمیں تقریب کا اہتمام کیا گیا، ایم کیوایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستارکا کہنا ہے امجدصابری کی شہادت ایک قومی سانحہ ہے۔
متحدہ قومی مومنٹ کے زیراہتمام امجدصابری کی یادمیں تقریب شمعیں روشن کی گئیں اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی، تقریب میں مختلف سیاسی سماجی ودیگر شعبہ زندگی سےتعلقات رکھنےوالے شخصیات نے بھی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ امجد صابری لیجنڈ تھے وہ امن کا پیغام دینے والے شخص تھے، انہوں نے سبق دیا کہ ہمیں نکھرنا ہے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ برا وقت سب پر آتا ہے کوئی بکھرجاتا ہے کوئی نکھر جاتا ہے، امجد صابری کی شہادت قومی سانحہ ہے، ان کاخلاپرکرنا مشکل کام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں چھپی کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے ،امن قائم کرنے کے لیےعوام کوشامل کرنا ہوگا۔
اس موقع پر امجد صابری کے بھائی ثروت صابری نے کہا کہ لوگوں کی تعزیت پر شکرگزار ہیں، امجد صابری ولیوں کی صف میں شامل ہوگئے۔