تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

امجد صابری کی یادگار تصویر وائرل

کراچی: لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے معروف قوال امجد صابری کے بڑے صاحبزادے مجدد صابری نے اپنے مرحوم والد کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

معروف قوال مرحوم امجد صابری کے بیٹے مجدد صابری نے والد کی یاد میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

انہوں نے انسٹا اسٹوری میں اپنے والد امجد صابری کی یادگار تصویر شیئر کی جس میں وہ رقص کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ ان کے اردگرد دیگر لوگ بھی موجود ہیں۔

مجدد صابری نے والد کی تصویر میں کوئی کیپشن نہیں لکھا لیکن ان کی انسٹا اسٹوری کو امجد صابری کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مجدد صابری نے مرحوم والد امجد صابری کی ایک یادگار ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ ڈرائیو کرتے ہوئے اپنی سحر انگیز آواز میں گانا ’ہم کو تم سے ہوگیا ہے پیار کیا کریں‘ گنگنا رہے تھے۔

امجد صابری کی ویڈیو ختم ہونے کے بعد ان کے بیٹے مجدد صابری کی ویڈیو کا آغاز ہوتا ہے جس میں وہ بھی اپنے والد کا انداز اپناتے ہوئے ڈرائیو کررہے ہیں۔

ویڈیو میں مجدد صابری اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی سریلی آواز میں بالی ووڈ کا مقبول ترین گانا ’دلہے کا سہرا سہانا لگتا ہے‘ گنگنا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ کراچی میں 4 سال قبل 16 رمضان 22 جون 2016 کو امجد صابری کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، ان کے 5 بچے ہیں جن میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -