کراچی : پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اورسابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ امجد صابری کے قاتل ہرصورت گرفتار ہوں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مقتول امجد صابری کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
رحمان ملک امجد صابری کے گھرآئے، شہید کی والدہ اوربھائیوں سے ملاقات کی اوریقین دلایا کہ مرحوم کے قاتلوں کو ہرممکن گرفتارکیا جائےگا۔
Amjad Sabri's killer will be arrested at any… by arynews
رحمان ملک نے کہا کہ امجد صابری کے قتل میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس موقع پر امجد صابری کے چھوٹے بیٹے نے اپنے والد کی ٹی وی پر نشر کی گئی نعت پڑھ کران کی یاد تازہ کردی، جس پر رحمان ملک بھی متاثر ہوئے بغیرنہ رہ سکے۔
دوسری جانب امجد صابری قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، واردات میں استعمال ہونیوالی موٹرسائیکل کامالک گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل کے مالک کوگلشن اقبال سےحراست میں لے کرتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔ حراست میں لیا گیا شخص تعمیرات کےشعبےسےتعلق رکھتا ہے۔