منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

حورین امجد صابری کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف قوال مرحوم امجد صابری کی صاحبزادی حورین کی انسٹاگرام ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق معروف قوال مرحوم امجد صابری کی بیٹی حورین نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جسے ان کے فالوورز کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

حورین کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے مختلف ملبوسات زیب تن کیے، ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں مشہور گانا ’آنکھیں تیری کتنی حسیں‘ چل رہا ہے۔

انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر ہوتے ہی بڑی تعداد میں صارفین نے اسے پسند کیا جبکہ متعدد نے ویڈیو پر اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حورین نے نے انسٹاگرام پر خوبصورت تصویر شیئر کی تھی جس کے کیپشن نے انہوں نے نصرت فتح علی خان کی مشہور قوالی ’کیا سنبھالو گے تم میرے دل کو‘ کے الفاظ استعمال کیے تھے۔

حورین نے گزشتہ برس اسنیپ چیٹ پر بھی اکاؤنٹ بنایا جس کی آئی ڈی انہوں نے (عینی امجد) کے نام سے رکھی اور مداحوں کو اپنی نئی آئی ڈی سے متعلق آگاہ کیا۔

یاد رہے کہ حورین کے والد مرحوم امجد صابری شمار جنوبی ایشیا کے معروف قوالوں میں ہوتا ہے، انہیں حکومت کی جانب سے ستارہ امتیاز، اور پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں