اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

اس وقت امریکا کے کسی نمائندے سے رابطے سود مند نہیں، میجر (ریٹائرڈ) امجد شعیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : دفاعی تجزیہ نگار میجر (ریٹائرڈ) امجد شعیب نے کہا ہے کہ اس وقت امریکا کے کسی بھی نمائندے سے رابطے سود مند نہیں ہوں گے یہاں تک کہ پہلے خطے کے دیگر ممالک سے بات چیت نہ کر لی جائے.

میجر (ریٹائرڈ) امجد شعیب امریکی نائب وزیر خارجہ کی دورہ پاکستان کی منسوخی پر تبادلہ خیال کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پاکستان مخالف افغان پالیسی کے بعد پاکستان کا کسی بھی امریکی نمائندے سے ملاقات اور بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا.

انہوں نے کہا کہ اس سے بہتر ہے کہ پاکستان پہلے خطے کے دیگر ممالک سے روابط بڑھائے اور افغان پالیسی اور دہشت گردی کے خلاف پاکستانی فوج اور عوام کی قربانیوں پر انہیں اعتماد لے اور اس کے بعد موثر خارجہ پالیسی کے ذریعے برابری کی سطح پرامریکا سے بات کرے.

ایک سوال کے جواب میں میجر (ریٹائرڈ) امجد شعیب نے کہا کہ حکومت پاکستان نے امریکا کو دورے سے متعلق اطلاع دیدی تھی شاید اسی وجہ سے کہ وزیر خارجہ ملک میں نہیں ہیں دورہ ملتوی کیا گیا ہے.

میجر (ریٹائرڈ) امجد شعیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور پاکستان خود اس دہشت گردی کا شکار رہا اس لیے پاکستان کو دہشت گردی کی وجہ سمجھنا انصاف کی بات نہیں.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں