پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

عماد عالم نے ایک اوور میں 29 رنز جڑ دیے

اشتہار

حیرت انگیز

نیشنل ٹی 20 کپ میں کراچی وائٹس کے عماد عالم نے ایک اوور میں 29 رنز جڑ دیے۔

کراچی میں جاری نیشنل ٹی 20 کپ سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں کراچی وائٹس نے سیالکوٹ کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سیالکوٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے جواب میں کراچی وائٹس نے مطلوبہ ہدف 18 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

عماد عالم نے کراچی وائٹس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا اور 16 گیندوں پر 43 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، اعظم خان نے بھی 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

عماد نے اسپنر بلال آصف کے ایک اوور میں 29 رنز بنائے، عماد نے بلال آصف کے اوور میں 4 بلند و بالا چھکے، ایک چوکا اور ایک رن بنایا۔

گزشتہ دنوں عماد عالم  نے 33 گیندوں پر 55 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کراچی وائٹس کو فتح سے ہمکنار کیا تھا۔ کراچی نے حیدر آباد کی طرف سے دیا گیا 103 رنز کا ہدف 13 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔

حیدرآباد کی ٹیم سہیل خان کی شاندار بولنگ کے باعث 19 ویں اوور میں 102 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ پیسر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 10 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں