تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

’عمار ہر وقت باپ کی یاد میں روتا رہتا تھا‘

9 مئی کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما میاں عباد فاروق کے بھائی کا کہنا ہے کہ عمار ہر وقت باپ کی یاد میں روتا رہتا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز 9 مئی کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما میاں عباد فاروق کے 9 سالہ بیٹے عمار زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر عباد فاروق 9 مئی کے کیس میں جیل میں بند ہیں۔

عمار کو آج سپردخاک کر دیا گیا اور منشی اسپتال قبرستان میں تدفین کی گئی، میاں عباد فاروق کو بیٹے کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کے لئے پولیس سکیورٹی میں لایا گیا، نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

چچا کا کہنا تھا کہ 9 سال کا بیٹا والد کی گرفتاری پر ذہنی مرض میں مبتلا ہوگیا تھا، عباد فاروق کا بیٹا ذہنی مرض میں مبتلا ہوگیا تھا اور ہر وقت باپ کی یاد میں‌ روتا رہتا تھا۔

Comments

- Advertisement -