جمعہ, جون 21, 2024
اشتہار

آج کل کے دور میں پیار نہیں ہوتا، عمارہ چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و کمرشل پائلٹ عمارہ چوہدری کا کہنا ہے کہ آج کل کے دور میں پیار نہیں ہوتا۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ عمارہ چوہدری نے شرکت کی اور اس دوران کیریئر اور دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

میزبان نے پوچھا کہ پیار یا پیسہ؟ اداکارہ نے کہا کہ پیسہ کیونکہ پیار کسی کو نہیں ملتا اور آج کل کے دور میں پیار ہوتا بھی نہیں ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے پوچھا کہ ایکٹنگ، ماڈلنگ، یا فلائنگ؟ عمارہ چوہدری نے کہا کہ فلائنگ، اداکاری اور ماڈلنگ چھوڑ کر فلائنگ پر توجہ ہی دوں گی۔

عمارہ چوہدری سے تین پاکستانی لیگ اسپنر کے نام پوچھے گئے تو انہوں نے شاہین آفریدی، حارث رؤف اور شعیب اختر کو لیگ اسپنر قرار دے دیا۔

حالیہ شوبز کرش سے متعلق سوال پر اداکارہ نے کہا کہ ایک ہی تھا اور ایک ہی رہے گا سلمان خان، پاکستان میں اداکارہ نے فہد مصطفیٰ کا نام لیا۔

عمارہ چوہدری نے کہا کہ اگر ایک دن کے لیے کسی کی زندگی جینا ہو تو میں ایدھی صاحب کی زندگی جینا چاہوں گی، جب کراچی آئی تو چاہتی تھی کہ ان سے ملوں گی لیکن اس سے قبل ان کا انتقال ہوچکا تھا۔

اگر سپر پاور دی جائے تو چاہوں گی کہ میں دوسروں کا دماغ پڑھ سکوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں