تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرچکی ہوں، آمنہ الیاس

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ آمنہ الیاس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ موٹرسائیکل پر ون ویلنگ کرچکی ہیں۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘ میں اداکارہ آمنہ الیاس نے شرکت کی اور نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔

میزبان نے سوال کیا کہ ’آمنہ الیاس کو موٹر سائیکل چلانے میں بہت مزہ آتا ہے؟‘

انہوں نے کہا کہ ’میں اور بھائی جب چھوٹے تھے اپنے انکل کی موٹر سائیکل چلایا کرتے تھے، ہم جب بائیک اسٹارٹ کرتے تھے تو ان کو آواز آجاتی تھی ایک مرتبہ ہم پکڑے بھی گئے۔‘

آمنہ الیاس نے کہا کہ ’ہم پھر بائیک کو دھکا مار کر آگے لے گئے اور اسٹارٹ کرلی، پہلے میرا بھائی چلاتا تھا پھر میں چلاتی تھی۔‘

میزبان نے پوچھا کہ بچپن میں ہی بائیک چلائی ہے یا بڑے ہوکر بھی چلاتی ہیں؟

اداکارہ نے کہا کہ بڑے ہوکر بھی چلائی ہے ایک مرتبہ بائیک لے کر نکل بھی گئی تھی، میں نے اپنی گلی میں ون ویلنگ بھی کی ہے۔‘

آمنہ الیاس نے بعد میں مسکراتے ہوئے کہا کہ دراصل وہ ون ویلنگ نہیں تھی کلچ چھوٹ گیا تھا بائیک آگے نکل گئی اور میں موٹرسائیکل چھوڑ نہیں رہی تھی میں اوپر اڑ گئی اور سارا منظر والدہ اوپر سے دیکھ رہی تھیں۔

واضح رہے کہ آمنہ الیاس اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بندش ٹو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں، دیگر کاسٹ میں عفان وحید، ثانیہ سعید، آمنہ الیاس، اریج محی الدین ودیگر شامل ہیں۔

بندش ٹو کی ہدایت کاری کے فرائض عابس رضا نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی سید نبیل اور شاہد نظامی نے لکھی ہے۔

Comments

- Advertisement -