اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

آمنہ الیاس کا ’اداکارہ میرا‘ کے بارے میں بیان وائرل ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس نے اداکارہ میرا کے حوالے سے چند اہم انکشافات کیے۔

اداکارہ آمنہ الیاس نے اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘ میں خصوصی شرکت کی اور میزبان کے سوالات کے جوابات دیئے۔

پروگرام کے سیگمنٹ ’پردہ اٹھا دیں‘میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اداکارہ میرا کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرا چہرہ کچھ تصاویر میں ان جیسا لگتا ہے، انہوں نے میزبان کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کہہ سکتے ہیں کہ ’میرا‘ ایک انسان کا نام نہیں بلکہ ایک کیفیت کا نام ہے۔

آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ میں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے اور ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا، وہ میری اچھی دوست بھی ہیں لیکن میں کنفیوزڈ بھی ہوں کہ واقعی میرا ایسی ہی ہیں یا اداکاری کرتی ہیں؟ بہرحال وہ ایک اچھی انسان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ایسے ہوتے جو اپنے جذبات کا اظہار کھل کر کرتے ہیں اداکارہ میرا کا شمار بھی ان ہی لوگوں میں ہوتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں