جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مقبوضہ کشمیر سے مواصلاتی اور دیگر پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وادی سے مواصلاتی اور دیگر پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 80 لاکھ کشمیری بری طرح محصور ہو کر رہ گئے ہیں، مواصلاتی تعطل نے ریاست میں زندگی مفلوج کر کے رکھ دی ہے۔

ایمنسٹی انٹریشنل نے جموں و کشمیر میں مواصلاتی اور دیگر پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

گزشتہ روز ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے بھی کہا گیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے بعد سے 4 ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، بنیادی آزادی چھین کر اور گرفتاریوں سے انسانی حقوق کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کی ساؤتھ ایشیا ڈائریکٹر میناکشی گنگولی کا کہنا تھا کہ بھارتی حکام زیر حراست نہتے کشمیریوں کو فوری رہا کرے۔

ہیومن رائٹس واچ ڈائریکٹر نے کہا تھا کہ 5 اگست کے بعد سے 4 ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار افراد میں 400 منتخب نمائندے، صحافی اور سیاسی رہنما شامل ہیں۔ جموں و کشمیر میں سابق وزرائے اعلیٰ بھی زیر حراست ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں