اشتہار

اسرائیلی فورسز غزہ پر امریکی میزائل داغنے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں امریکی ساختہ میزائل استعمال ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تحقیقات میں انکشاف کیا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج امریکی ساختہ میزائل استعمال کر رہی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ غزہ میں 2گھروں پر اسرائیلی حملوں میں امریکی میزائلوں سے حملے کئے گئے ہیں، 13 اکتوبر کو 2 گھروں پر کی گئی بمباری میں 43 شہری شہید ہوئے تھے۔

- Advertisement -

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ غزہ میں امریکی ساختہ گولہ بارود سے حملے جو بائیڈن کیلئے ویک اپ کال ہونی چاہیے اور غزہ میں شہریوں پر حملوں میں جنگی جرائم کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے غزہ پر جاری اسرائیلی فوج کی بمباری میں 16 ہزار سے فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 40 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ شہدا اور زخمیوں میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

 قطر اور مصر کی ثالثی میں 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں عارضی جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا، جنگ بندی کے بعد یکم دسمبر کو بمباری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا جس میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں