منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

سیف علی خان کیخلاف بزنس مین پر تشدد کا کیس، امریتا اروڑا نے عدالت کو کیا بتایا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ امریتا اروڑا نے شوہر شکیل لڈک، فلم اسٹار سیف علی خان اور دوست بلال امروہی کے خلاف جاری کیس میں بطور گواہ گواہی دے دی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کیس فائیو اسٹار ہوٹل میں 2012 میں ہونے والے جھگڑے سے متعلق ہے جس میں بزنس مین اقبال شرما نے سیف علی خان سمیت تینوں پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے مجھے اور میرے بہنوئی رمن پٹیل کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

امریتا اروڑا نے عدالت میں اُس رات پیش آئے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ایک نامعلوم شخص نے جارحانہ انداز میں ان کے گروپ سے بدتمیزی کی۔

یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان کی ’ریس 4‘ میں راکول پریت کی انٹری؟

اداکارہ نے کہا کہ ہم نے بہت تیز اور جارحانہ آواز میں کسی کو ہمارے انکلوژر میں گھستے ہوئے دیکھا، اس نے ہمیں کہا کہ خاموش رہو، ہم سب حیران رہ گئے کہ یہ کیا ہو رہا ہے، سیف علی خان صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلیے اٹھے اور اس وقت جھگڑا شروع ہوگیا، اقبال شرما نے اداکار اور ان کے دوستوں پر جارحانہ سلوک اور بدسلوکی کا الزام لگایا۔

اقبال شرما نے الزام لگایا کہ اداکار نے اسے گھونسا مار کر ناک توڑ دی اور اس کے بہنوئی رمن پٹیل پر بھی تشدد کیا۔ بزنس مین نے واقعے کے فوراً بعد پولیس میں شکایت درج کرائی جس کے نتیجے میں سیف علی خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف حملہ اور مجرمانہ دھمکیاں دینے کے الزامات لگائے گئے۔

تاہم، سیف علی خان نے مسلسل کہا کہ انہوں نے اپنے دفاع میں قدم اٹھایا۔ ان کے مطابق جھگڑا اُس وقت بڑھ گیا جب اقبال شرما نے مبینہ طور پر گروپ کی خواتین کے بارے میں تضحیک آمیز تبصرے کیے جن میں کرینہ کپور خان، ملائکہ اروڑا اور امریتا اروڑا شامل تھیں۔

فلم اسٹار نے دعویٰ کیا کہ اقبال شرما کے تبصرے نامناسب تھے اور اس نے ان کے دفاع میں جواب دیا۔

یہ مقدمہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے جاری ہے جس کی عدالت میں متعدد سماعتیں ہو چکی ہیں۔ امریتا اروڑا کی گواہی سیف علی خان کے بیان کی تائید کرتی ہے کہ صورتحال اقبال شرما کے جارحانہ انداز سے شروع ہوئی۔

عدالت حتمی فیصلے پر پہنچنے سے پہلے گواہوں کے بیانات کا جائزہ لے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں