پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

فلم ویواہ کی ریلیز کے بعد۔۔۔۔۔! امریتا راؤ کا اہم  انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ کی نامور اداکارہ امریتا راؤ نے انکشاف کیا ہے کہ جب فلم ‘ویواہ’ ریلیز ہوئی تو  اس کے بعد بیرونِ ملک سے ان کے لیے رشتوں کی لائن لگ گئی تھی۔

اداکارہ امریتا راؤ نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے کیرئیر کی سپر ہٹ فلم ویواہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب ویواہ ریلیز ہوئی تو میرے پاس امریکا اور کینیڈا سے رشتوں کی لائن لگ گئی۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ اس وقت اسمارٹ فونز نہیں تھے تو مجھے شادی کے لیے بہت سے لڑکوں کے خطوط موصول ہوئے،  لوگ مجھے اپنے گھر سمیت اپنی والدہ اور گاڑیوں کی تصاویر بھیجتے تھے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘اس وقت میں ان چیزوں پر بہت ہنستی تھی لیکن اگر اب دیکھوں تو مجھے حیرانی ہوتی ہے کہ اس کردار کا یہ اثر پڑا تھا کہ لوگ مجھ سے شادی کرنا چاہتے تھے، وہ کردار ایک جادوئی کردار تھا’۔

واضح رہے کہ 2006 میں ریلیز کی گئی فلم ویواہ اُس سال کی بہترین اور سپر ہٹ فلموں میں سے ایک تھی جس میں امریتا نے ‘پونم’ جب کہ شاہد کپور نے ‘پریم’ کا کردار نبھایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں