نئی دہلی: بھارتی ریاست امرتسر کے قریب تیز رفتار ٹرین نے پٹری پر کھڑے افراد کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور سیکڑوں شدید زخمی ہوگئے، حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امرتسر کے اسٹیشن پر ہندو کے مذہبی تہوار ’دسہرا‘ کی رسم جاری تھی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی، میلے میں جب آتشبازی کا سلسلہ شروع ہوا تو وہاں موجود لوگوں نے اس منظر کو کیمرے میں محفوظ کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے انہیں ٹرین کی آمد کا علم ہی نہیں ہوسکا۔
سیشن میلے میں شرکت کے لیے آنے والے سیکڑوں افراد ٹرین کی زد میں آکر ہلاک و زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹرین 74943 تیزرفتاری کے ساتھ امرتسر سے نئی دہلی کا سفر کر رہی تھی کہ اچانک چورا بازا کے قریب موجود گیٹ نمبر 27 پر حادثہ پیش آیا۔
امرتسر پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اب تک 50 سے زائد افراد کی ہلاکت ہوچکی جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں جن میں سے اکثر کی حالت تشویشناک ہے کیونکہ اُن پر سے ٹرین گزر چکی تھی۔
یاد رہے کہ ہندو مذہب کو ماننے والے افراد مذہبی تہوار دسہرا منا رہے ہیں جس میں وہ ’را ون‘ کو نذر آتش کرتے ہیں، واقعہ اسی دوران پیش آیا کہ جب را ون کو نذر آتش کرنے کا سلسلہ شروع ہوا تو لوگوں نے اس منظر کو پٹری پر کھڑے ہوکر کیمرے میں محفوظ کرنے کی کوشش کی۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امرتسر کے قریب پیش آنے والا واقعہ دل سوز ہے، میں تمام متاثرہ افراد سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔
Extremely saddened by the train accident in Amritsar. The tragedy is heart-wrenching. My deepest condolences to the families of those who lost their loved ones and I pray that the injured recover quickly. Have asked officials to provide immediate assistance that is required.
— Narendra Modi (@narendramodi) October 19, 2018
بھارتی وزیرداخلہ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر افسوس کا اظہار کیا،
Pained beyond words at the loss of precious lives due to a train tragedy during Dussehra festivities in Punjab. My thoughts are with the families of the deceased and prayers with the injured.
— राजनाथ सिंह (@rajnathsingh) October 19, 2018
وزیر ریلوے پیوش گویل نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی، اُن کا کہنا تھا تھا امدادی کاموں کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کردی گئی
Shocked and deeply saddened by the tragic train incident that occurred in Amritsar. My heartfelt condolences to the families of the victims. I pray for the injured to recover quickly. Railways is conducting immediate relief and rescue operations.
— Piyush Goyal (@PiyushGoyal) October 19, 2018
واقعے کے وقت کی ویڈیو
VIDEO: Over 50 feared dead as train mows down Dussehra revellers near Amritsar. pic.twitter.com/HXm9QcY1rz
— The Indian Express (@IndianExpress) October 19, 2018