منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

یوکرین کے کمسن پناہ گزین کی ہمت دنیا بھر میں مشہور ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

براٹیسلاوا: یوکرین کے کمسن پناہ گزین بچے نے اپنی عمر سے زیادہ ہمت دکھا کر دنیا کو حیرت زدہ کر دیا۔

اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گیارہ سالہ حسن نے تن تنہا بموں کی بارش میں بارہ سو کلو میٹر کا سفر طے کر لیا۔ حسن اپنے ساتھ دو چھوٹے تھیلے، پاسپورٹ اور ہاتھوں پر رشتے داروں کے فون نمبرز لکھ کر یوکرین سے سلوواکیہ پہنچ گیا۔

یوکرین سے تعلق رکھنے والا حسن جب سلوواکیہ کی سرحد پر پہنچا تو کسٹم حکام اور سکیورٹی اہلکاروں نے اس کے ہاتھ میں موجود ٹیلی فون نمبرز پر رابطہ کیا۔

- Advertisement -

سلوواکیہ کے وزیر داخلہ نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر حسن کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ننھے حسن کی عمر صرف 11 سال ہے لیکن اس نے اپنے سفر میں بہت زیادہ عزم، ہمت اور بے خوفی کا مظاہرہ کیا جو اس عمر کے بچوں میں شاہد نہیں ہوتا۔ میں حسن، ان کے خاندان اور ان تمام لوگوں کے دکھ میں شریک ہوں جو یوکرین میں جنگی صورتِ حال کے باعث اپنے ملک کو چھوڑ کر جانے پر مجبور ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ یوکرین چھوڑ کر سلوواکیہ آنے والے تمام لوگوں کی مدد کی جائے گی، انہیں تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

حسن کی والدہ نے سلوواکیہ حکام کی طرف سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں بیٹے کی دیکھ بھال پر سب کا شکریہ ادا کیا۔ بیوہ جولیا نے بتایا کہ میرے شہر کے قریب پاور پلانٹ پر روسی گولے برسا رہے ہیں، میں چلنے سے معذور بوڑھی ماں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتی، اس لیے بیٹے کو ٹرین پر تنہا سلوواکیہ بھیج دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں