بھارت میں آئے روزایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جو عالمی سطح پر خبروں کی زینت بن جاتے ہیں، ایسے ہی ایک واقعے نے شہہ سرخیوں میں جگہ بنالی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ضلع ناسک میں محض آٹھ ماہ کے بچے نے کھیلنے کے دوران غلطی سے ناخن تراش ( نیل کٹر) نگل لیا اور اس کی حالت غیر ہونے لگی۔
یہ بھی پڑھیں: ’طیارہ رن وے سے پھسلتا ہوا جھیل میں جاگرا‘
- Advertisement -
متاثرہ والدین بچے کو فوری طور پر اسپتال لیکر پہنچے، جہاں بچے کا ایکسرے کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ناخن تراش بچے کے گلے میں پھنسا ہوا ہے، جس نے بچے کے گلے کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔مقامی اسپتال کے ڈاکٹرز نے فوری طور پر بچے کے آپریشن کا فیصلہ کیا اور کم وبیش ایک گھنٹے کی سرجری کے بعد وہ بچے کی جان بچانے میں کامیاب رہے اور پانچ سینٹی میٹر ناخن تراش کو نکال لیا گیا۔