پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں مارخور کے شکار میں مداخلت پر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایف او چترال کا کہنا ہے کہ امریکن شکاری مارخور کے شکار کے لیے ٹوشی ٹو آیا تھا، شکار سے پہلے شہری نے ہوائی فائرنگ کرکے جانوروں کو بھگادیا۔ تاہم مقدمہ درج کرلیا گیا۔
شہری کی فائرنگ کی وجہ سے امریکن شکاری کو جگہ تبدیل کرنا پڑی، اس وقت تک شکار بھاگ چکا تھا۔ امریکن شہری کو ایک لاکھ50 ہزار ڈالر کے عوض ٹرافی ہنٹ کا پرمٹ دیا گیا تھا۔ جو پورا نہ ہوسکا۔
خیال رہے کہ 8 جنوری کو گلگت بلتستان میں مارخور کی ٹرافی ہنٹنگ ہوئی تھی جس میں 83 ہزار 5 سو ڈالر میں مارخور کا شکار کیا۔ اسپینش شکاری نے 83500 امریکی ڈالرز فیس دے کر شکار کیا تھا۔
83 ہزار 5 سو ڈالر میں مارخور کا شکار
اس سے قبل گزشتہ سال 12 دسمبر کو گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں اٹلی کے شہری نے سیزن کا پہلا مارخور شکار کیا گیا تھا۔ اٹلی کے شہری کارلوپاسکو نے 85 ہزار امریکی ڈالر فیس دے کر مارخور شکار کیا۔
محکمہ جنگلی حیات کا کہنا تھا کہ شکار فیس کی 80 فیصد رقم مقامی آبادی اور 20 فیصد رقم حکومت کو دی جائے گی۔