ملک میں سیاسی صورتحال کے پیش نظر پنجاب کے اسکولز 25 مئی کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع محکمہ تعلیم کے مطابق پنجاب میں کل اسکولز بند رہیں گے اسکولز بند کرنےکا فیصلہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع محکمہ ہائر ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیز اور کالجز بند کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں جس کے حوالے سے حتمی فیصلہ فی الحال نہیں ہوا۔
دوسری جانب ملک میں جاری سیاسی صورتحال کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پرائیویٹ اسکولز 25 مئی کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے 25 مئی بروز بدھ کو اسلام آباد میں اسکول بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے اسکولز کی بندش کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر کے متعلقہ اسکولز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔