جمعہ, جون 27, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اتوار کی شام رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکی اپیل کر دی۔

 سعودی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ کیلنڈر کے مطابق  اتوار 10مارچ کو شعبان کی 29 تاریخ ہو گی لہذاٰ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ چاند دیکھیں اور جس کو رمضان کا چاند دکھائی دے اپنی گواہی عدالت میں دے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم فلکیاتی علوم کے ادارے کے سربراہ شرف السفیانی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ مملکت میں فلکی حساب سے یکم رمضان المبارک پیر 11 مارچ کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 10 مارچ 29 شعبان کو سعودی عرب کے وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے رمضان کے چاند کی پیدائش ہوگی۔

پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہو گا جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیر آزاد کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں