تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...

وزیراعظم اور نواز شریف سمیت پی ڈی ایم رہنماؤں کیخلاف مقدمے کیلیے درخواست دائر

پشاور کے تھانہ شرقی میں وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز، فضل الرحمٰن ودیگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبہ کے پی کے دارالحکومت پشاور کے تھانہ شرقی میں وزیراعظم سمیت پی ڈی ایم رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلیے نور شیر ایڈووکیٹ کی جانب سے داخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے اندراج مقدمہ کیلیے دائر درخواست میں وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیراعظم نواز شریف، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق، عطا اللہ تارڑ کے نام شامل کیے گئے ہیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ڈی ایم قیادت نے ماضی میں نفرت انگیز تقاریر کی ہے اور یہ نفرت انگیز بیانات دشمن ملک کی ایما پر دیے گئے ہیں۔

درخواست گزار نور شیر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم رہنماؤں نے ماضی میں اداروں کے خلاف تقاریر کرکے ملکی اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش کی لہذا ملکی ادراروں کے خلاف نفرت انگیز بیانات پر ان رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -