پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

دبئی میں منشیات رکھنے والی عرب خاتون کو بڑی سزا سنا دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی میں عدالت نے ایک عرب خاتون کو منشیات رکھنے پر قید اور بے دخلی کی سزا سنائی ہے جب کہ اس کی سہیلی کو جرمانہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں دبئی کی عدالت نے ایک عرب خاتون کو منشیات رکھنے پر ایک ماہ قید، دو برس تک ترسیل زر پر پابندی کے ساتھ امارات سے بے دخلی کی سزا سنائی ہے جب کہ معاونت کرنے پر اس کی سہیلی پر پانچ ہزار درہم کا جرمانہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ادارہ انسداد منشیات کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر ایک عرب خاتون کو گرفتار کیا تھا جب کہ اس کے گھر سے اس کی ایک سہیلی کو بھی حراست میں لیا گیا جو نشے کی حالت میں تھی۔

گرفتاری کے بعد تلاشی کے دوران خاتون نے خود ہی زیر جامہ میں چھپائی گئی منشیات نکال کر پولیس کے حوالے کر دی تھیں۔

خاتون نے اعتراف کیا کہ اس نے نشہ آور اشیا واٹس اپ کے ذریعے ایک تاجر سے آن لائن خریدی تھیں۔

اپنے اقبالی بیان میں اس نے پولیس کو بتایا کہ اس نے تاجر کو آن لائن رقم منتقل کی تھی اور اس کے بتائے ہوئے پتے پر جاکر منشیات وصول کی تھی۔

مذکورہ خاتون اور اس کی سہیلی کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا اور وہاں سے دونوں کا کیس عدالت کو بھیج دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں