تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

’مسلح افواج پر حملہ پارلیمنٹ پر حملہ تصور ہو گا‘

اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مسلح افواج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتےہیں مسلح افواج پر ہونے والا حملہ پارلیمنٹ پر حملہ تصور ہو گا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اسپیکر نے کہا کہ مسلح افواج نےہمیشہ ملکی سلامتی واستحکام کیلئے قربانیاں دیں قوم مسلح افواج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سےدیکھتی ہے۔

رکن اسمبلی روحیل اصغر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اداروں کیخلاف بات کرنےوالوں کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کرتی قومی اسمبلی اداروں کےخلاف بات کرنےوالوں سےسختی سےنمٹے اسپیکر قومی اسمبلی واشگاف الفاظ میں مذمت کریں۔

اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ ایوان پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈے کی بھرپور مذمت کرتا ہے قوم افواج پاکستان کےشانہ بشانہ کھڑی ہے مسلح افواج کیخلاف پروپیگنڈےکوبرداشت نہیں کیاجائےگا۔

شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ پی آئی اےکا امریکا میں روز ویلٹ ہوٹل اربوں مالیت کا ہے سمجھ سے بالاتر ہے روز ویلٹ ہوٹل کی فروخت میں کیا عمل مانع ہے حکومت کوروزویلٹ ہوٹل بیچ کرپی آئی اے کی حالت بہتر کرنی چاہیے۔

Comments

- Advertisement -