تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

مدینہ منورہ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

انسداد منشیات فورس اور اے ایس ایف نے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مدینہ منورہ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انسداد منشیات فورس ور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے خفیہ اطلاع پر کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 930 گرام ہیروئین برآمد کرلی۔

انسداد منشیات فورس نے منشیات کے خلاف ملک گیر دیگر کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ گڈاپ ٹاؤن کراچی کے قریب ٹرک سے 186 کلو گرام چرس برآمد کرلی جو بلوچستان سے اسمگل کرکے کراچی لائی جا رہی تھی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ چرس ڈرائیور سیٹ کے پیچھے کیبن میں بنے خفیہ خانوں سے برآمد کی گئی جب کہ پشین کے رہائشی دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب بھی دو ملزمان سے اے این ایف نے چرس سے بھرے 201 کیپسول برآمد کرلیے جو بیرون ملک اسمگل کیے جانے تھے۔ اس کے علاوہ اے این ایف اور اے ایس ایف نے پشاور ایئرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دوحہ جانے والے ایک مسافر کے ٹرالی بیگ سے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرکے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -