اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کو رنگین کرنے کا آسان طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

گوگل امیج ایڈیٹر میں تصاویر کو چار چاند لگانے اور ایڈیٹنگ بہتر بنانے کے لئے متعدد فلٹرز اور ٹولز پہلے سے ہی موجود ہیں لیکن اب بہت جلد مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کے نئے ٹولز پیش کیے جارہے ہیں جن کی مدد سے پرانی اور بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کو حقیقی رنگوں سے بھرا جاسکے۔

اس کے علاوہ اب ازخود کولاج، اینی میشن فلم، اسٹائلش تصاویر بنانے کا آپشن بھی شامل کیا جارہا ہے، جس کے لئے تصویر کے نیچے آپشنز رکھے جائیں گے جن میں روشنی بڑھانے، تصویر گھمانے سمیت دیگر اہم فیچرز ممکن ہوں گے۔

گوگل فوٹو کے پروجیکٹ سربراہ ڈیو لائب کے مطابق ہمارے ٹولز کے ذریعے روزانہ پانچ ارب تصاویر ایڈٹ کی جاتی ہیں اور لوگ انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔

- Advertisement -

گوگل امیج ایڈیٹر میں بعض تبدیلیوں کو ایک کلک سے بہتر بنانے کے آپشن بھی شامل کیے گئے ہیں، اس میں شامل ایک ٹول کے ذریعے تصویر میں موجود شخص کے ساتھ اس کی نئی تصویر شیئر کی جاسکتی ہے۔

ایک اور آپشن کلر پوپ کا بھی ہے جو پس منظر کے مقابلے میں تصویر کے اس حصے کو واضح کردیتا ہے جبکہ بیک گراؤنڈ کو گہرا یا سیاہ کردیتا ہے۔

گوگل امیج ایڈیٹر میں ’کلرائز‘ ٹول بھی موجود ہے جو آپ کی نایاب بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کو بہت خوبصورتی اور مہارت سے رنگین بنادے گا، اس کے لیے گوگل ماہرین نے کمپیوٹر وژن اور مصنوعی ذہانت سے مدد لی ہے۔

نیورل نیٹ ورک تصویر میں ہر جگہ کی مناسبت سے رنگ بھرتا ہے، اگر سیاہ و سفید تصویر میں گھاس ہے تو سبز ہوجائے گی، انسانی چہرے پر بال سیاہ اور لباس پر اسی مناسبت سے رنگ شامل کرنا ممکن ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں