پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

پانی میں گرنے والے قیمتی اسمارٹ فون کو ٹھیک کرنے کا آسان طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

 اسمارٹ فون موجودہ دور کی ضرورت بن چکا ہے اگر  یہ قیمتی فون پانی میں گرجائے تو اب اسے گھر میں بھی باآسانی ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔

اسمارٹ فون قیمتی ہونے کے ساتھ موجودہ دور کی عادت کے ساتھ ضرورت بھی بن چکا ہے۔ تعلیم سے لے کر کاروبار تک کیلیے اس کا استعمال کیا جارہا ہے لیکن اگر یہ فون پانی میں گرجائے تو سمجھیں آپ کے ہزاروں بلکہ لاکھوں روپے برباد ہوسکتے ہیں تاہم کچھ ایسے طریقے ہیں جن کے ذریعے اس کو باآسانی گھر میں ہی ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔

تو اگر آپ کا فون دوران استعمال پانی کے اندر گرجائے تو سب سے پہلے اسے پانے سے نکال کر فوری طور پر اس کا پاور آف کردیں۔ پھر اس میں سے سم اور میموری کارڈ بھی علیحدہ کریں اور فون کو ایسی جگہ رکھ دیں کہ جہاں تیز دھوپ آتی ہو کہ تاکہ اس کے اندر موجود پانی اور نمی مکمل طور پر جلد خشک ہوسکے۔

- Advertisement -

اگر آپ کے پاس ہیئر ڈرائر ہے تو اس کا فائدہ اٹھائیں اور اس سے فون کو خشک کرلیں۔

پانی میں گرنے والے موبائل فون کو خشک کرکے دوبارہ قابل استعمال بنانے کا ایک اور آسان طریقہ آپ کے کچن میں بھی موجود ہے۔

چاول ہر گھر میں موجود ہوتے ہیں لیکن شاید ہی کوئی جانتا ہوں کہ یہ نمی کو خشک کرتا تو اگر آپ کے ساتھ ایسا حادثہ ہوا ہے تو اپنا فون آف کرنے اور سم ومیموری کارڈ نکالنے کے بعد چاول کی ڈھیری میں رکھ دیں تو وہ کچھ وقت میں ہی فون میں موجود تمام نمی کو خشک کردے گا اور فون دوبارہ قابل استعمال ہوسکتا ہے۔

تاہم یہ خراب موبائل فون درست کرنے کا فوری علاج ہے ان سارے امور کے بعد اپنے موبائل فون کو کسی اچھی موبائل شاپ پر لازمی دکھائیں تاکہ اگر کچھ نقص باقی ہے تو وہ دور کرکے آپ یقینی نقصان سے بچ سکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں