تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پیلے دانت موتیوں کی طرح چمکدار بنانے کا آسان طریقہ

چمکدار اور جگمگاتے دانت شخصیت کو چار چاند لگا دیتے ہیں لیکن اگر آپ کے دانت پہلے پن کا شکار ہیں تو آپ کی خوش لباس اور خوش گفتار شخصیت کا تاثر بھی خراب ہوجاتا ہے۔

دانتوں کو داغدار کرنے والی سب سے اہم شے چائے ہے، چائے کا مستقل استعمال دانتوں پر دھبے ڈال دیتا ہے جو نہایت بدنما لگتے ہیں۔

آج ہم آپ کو سستے اور آسان ٹوٹکے بتائیں گے تاکہ جو اعتماد دانتوں کے پیلے پن کی وجہ سے آپ کھو چکے ہیں وہ واپس لوٹ سکے اور دانت موتی کی طرح چمکدار اور خوبصورت ہوجائیں۔

اسٹرابیری

دانتوں کو جگمگانے کے لیے سب سے آزمودہ شے اسٹرابیری ہے، جس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس دانتوں کی صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں۔

سرخ رنگ کا یہ خوبصورت اور مزیدار پھل ٹیتھ وائٹنر ‘اسٹرابیریز’ کا باقاعدہ استعمال دانتوں کو موتیوں کی طرح چمکا دیتا ہے۔

کھانے کے علاوہ اسٹرابیری کو کچل کر دانتوں پر لگایا بھی جاسکتا ہے مگر یاد رہے اسے براہ راست لگانا دانتوں کی حفاظتی تہہ کو نقصان پہنچا سکتا ہے لہٰذا اسے احتیاط سے استعمال کیا جائے۔

اسٹرا کا استعمال

کوئی بھی چیز بہت گرم یا ٹھنڈی پینے سے دانتوں کو نقصان پہنچتا ہے لہٰذا جب بھی چائے، کافی یا جوس پئیں اسے دانتوں پر براہِ راست رابطے سے بچانے کیلئے اسٹرا کا استعمال یقینی بنائیں۔

کچی گاجریں کھائیں

گاجر کا استعمال سالن اور حوالے کےلیے ہوتا ہے یہ بات تو سب جانتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ گاجر قدرتی ٹیتھ کلینزر کے طور پر بھی استعمال ہوتی ہے۔

کچی گاجر کھانے سے دانتوں پر جما پیلا پن جسے ہم پلاک کہتے ہیں وہ ختم ہوتا ہے، اس کے علاوہ یہ بیکٹیریا سمیت دیگر جراثیم کا بھی خاتمہ کرتی ہے۔

Comments

- Advertisement -