تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

مصر کا ایسا خزانہ جسے نکالنے والے تمام افراد مارے گئے

مصر سے خزانے اور آثار قدیمہ کی تلاش کا سلسلہ تو آج بھی جاری ہے لیکن ایک خزانہ ایسا بھی ہے جسے تلاش کرنے والے تقریباً تمام لوگ مارے گئے۔

افریقی ملک مصر خزانوں سے مالا مال ہے اور ویلی آف کنز ایسی جگہ ہے جہاں سے آج بھی خزانے نکل رہے ہیں، اگر ایک دھاگے کے برابر بھی خزانہ کسی کو مل جائے تو وہ لاکھوں ڈالر چند لمحوں میں کما سکتا ہے۔

اس حوالے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہوشیاریاں میں سیر حاصل گفتگو کی گئی، پروگرام کے میزبان نے بتایا کہ مصر کا ایک ٹیوٹن خامون نامی فرعون گزرا ہے جس کے مقبرے کو کھولا گیا تو 17 لوگ موجود تھے جو اس کے تابوت کو باہر نکال رہے تھے۔

خزانے کی تلاش میں جانے والے یہ افراد مقبرے پر لکھی عبارت پڑھنے سے قاصر تھے جو قدیم مصری زبان میں لکھی تھی۔

وہ عبارت درحقیقت موت کا پیغام تھی، بعد میں ماہرین نے جب اس عبارت کا ترجمہ کیا تو حیران رہ گئے کیوں کہ اس عبارت میں لکھا تھا ’جو سوئے ہوئے فرعون کو جگائے گا وہ مارا جائے گا‘۔

رپورٹ کے مطابق فرعون کو مقبرے سے نکالنے والے 17 میں سے 15 لوگ چھ سال کے عرصے میں حادثاتی موت مارے گئے۔

Comments

- Advertisement -