جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

عمر رسیدہ جوڑے نے منائی شادی کی 80 ویں سالگرہ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں 100 سال سے زائد زندگی کی بہاریں دیکھنے والے عمر رسیدہ جوڑے نے اپنی شادی کی 80 ویں سالگرہ منائی۔

امریکی میڈیا کے مطابق 80 سال تک شادی کے بندھن میں بندھا رہنے والا عمر رسیدہ جوڑا امریکی ریاست پنسلوینیا کا رہائشی ہے۔ جنہوں نے گزشتہ ہفتے اپنی محبت بھری ازدواجی زندگی کی 80 ویں سالگرہ منائی۔

رابرٹ اور ایڈم مائی شاؤم دونوں نے زندگی کی 100 بہاریں دیکھ چکی ہیں۔ دونوں کی ملاقات 1936 میں ہائی اسکول میں ملاقات ہوئی۔ پہلی نظر کی محبت آہستہ آہستہ پروان چڑھی اور 1942 میں دونوں نے شادی کرلی۔

- Advertisement -

حال ہی میں ختم ہونے والے سال 2022 کے آخری ہفتے میں 26 دسمبر کو انہوں نے اس خوبصورت بندھن میں بندھنے کی 80 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔

80 ویں سالگرہ منانے والے اس جوڑے کو طویل مدتی شادی کا عالمی ریکارڈ توڑنے کے لیے مزید 7 سال درکار ہیں۔

دنیا میں طویل مدت تک شادی شدہ جوڑے کے طور پر رہنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ ہربرٹ اور زیلمائرا فشر نامی جوڑے کے پاس ہے۔ 2011 میں جب ہربرٹ فشر کا انتقال ہوا تو وہ اپنی ازدواجی زندگی کا 87 واں برس گزار رہے تھے اور ان کی شادی کو 86 سال 290 دن ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں