تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سوشل میڈیا کی مقبولیت بیوی کیلیے بھیانک انجام بن گئی

جے پور: بھارتی ریاست راجستھان کے صدر مقام جے پور میں شقی القلب شخص نے سوشل میڈیا پر مقبولیت سے حسد کرتے ہوئے بیوی کو بے دردی سے قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 25 سالہ اعجاز اور 22 سالہ ریشما کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی اور ان کا ایک 3 ماہ کا بچہ بھی ہے۔

دونوں ایک کمپنی میں کام کرتے تھے جہاں ملازمت کے دوران وہ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے پھر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

ریشما کے فیس بک پیج پر 6 ہزار فالورز تھے وہ اکثر پروگرامات میں جایا کرتی تھی اور ایونٹس کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتی تھی۔

ریشما کے فالوورز کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ نت نئے افراد سے اس کا رابطہ قائم ہو رہا تھا، شوہر کو یہ سب برا لگنے لگا اور دونوں میں اس معاملے پر لڑائی جھگڑا معمول بن گیا۔

روز روز کے جھگڑوں سے تنگ آ کر ریشما میکے چلی گئی جہاں وہ کئی دن رہی، شوہر اسے منا کر واپس گھر لے آیا اور سیر کرانے کے بہانے اسے سنسنان جگہ لے گیا جہاں اسے قتل کرنے کے بعد بھاری پتھر سے چہرہ مسخ کر دیا۔

اگلے روز لاش ملنے پر پولیس نے شک کی بنیاد پر اعجاز کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

Comments

- Advertisement -