جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

عدالتی نظام میں بہتری کیلئے سعودی حکام کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے شہریوں کو جلد انصاف کی فراہمی کےلیے منصوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کا یونٹ قائم کردیا۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کا عدالتی نظام انتہائی بہترین انداز میں شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بناتا ہے اس کے باوجود وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے انصاف کےلیے عدالت سے رجوع کرنے کےلیے شہریوں کی خاطر مصنوعی ذہانت کا یونٹ بھی قائم کردیا ہے۔

وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ سعودی حکام مصنوعی ذہانت کا نظام قائم کرنے کےلیے غیرملکی ماہرین سے بھی استفادہ حاصل کریں گے تاکہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کو جدید خطوط پر استوار کیا جاسکے، جس سے کارکردگی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

- Advertisement -

وزارت انصاف نے عوام کو اطمینان دلایا ہے کہ وہ اپنے مختلف شعبوں کو ڈیجیٹل بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گی تاکہ عدالتی نظام سے رجوع کرنے والوں کے وقت اور محنت کی بچت ہو اور عدالتی نظام کی کارکردگی بھی مزید بہتر ہوسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں