اسلام آباد: رواں سال کی پہلی قومی انسدادپولیومہم رواں ماہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان اور افغانستان میں پولیومہم بیک وقت چلائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ذرایع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ قومی انسدادپولیومہم11سے15جنوری چلائی جائے گی، پولیو مہم 3روز اور 2کیچ اپ ڈیز ہوں گے، پولیو کےہائی رسک ایریازمیں 5روزہ مہم اور 2کیچ اپ ڈیز ہوں گے، قومی انسداد پولیو مہم میں 40.1 ملین بچوں کی ویکسینیشن ہوگی۔
ذرایع نے بتایا کہ پنجاب میں20.1 اور سندھ 9.2 ملین بچوں کی پولیوویکسینیشن ہوگی۔ خیبرپختونخوا میں7.1 جبکہ بلوچستان2.5ملین بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہوگی۔ آزادکشمیر7 اور گلگت بلتستان میں 2لاکھ40ہزاربچوں کو ویکسین فراہم کی جائے گی۔ قومی انسدادپولیومہم میں بچوں کووٹامن اےکےقطرے پلائے جائیں گے۔
6ماہ سے5سال کے بچوں کووٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے۔ وٹامن اےپلانے کا مقصد بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ کرنا ہے۔ قومی انسدادپولیومہم میں2لاکھ85ہزارورکرزخدمات انجام دیں گے۔
اس حوالے سے ذرایع کا کہنا ہے بھی کہ انسدادپولیومہم میں28ہزارایریاانچارج اور 8700یوسی ایم اوز تعینات ہونگے۔ قومی انسداد پولیو مہم میں2لاکھ 22ہزارموبائل ارکان تعینات ہوں گے۔ پولیومہم میں10500فکسڈ جبکہ 12000ٹرانزٹ ٹیم ارکان تعینات ہوں گے۔ انسدادپولیومہم سےقبل ورکرز کو کوروناایس اوپیزکی ٹریننگ دی جائے گی۔
خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے دوردرازعلاقوں میں موبائل پولیوٹیمز کام کریں گی۔