تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کوروناویکسین: شہریوں کے لیے سعودی وزارت صحت کی اہم وضاحت

ریاض: سعودی وزارت صحت نے وضاحت ہے کہ کوروناوائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کو ویکسین کی صرف ایک ہی خوراک دی جائے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں جو مریض وائرس کا شکار ہوکر صحت یاب ہوچکے ہیں انہیں ویکسین کی ایک ڈوز ملے گی، جو وبا کے تحفظ کیلئے مؤثر ہوگی۔

سعودی وزارت صحت کے ماتحت انسداد متعدی امراض کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق کورونا سے شفایاب مریض ویکسین کی ایک خوراک پر اکتفا کریں گے۔

کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کو چھے ماہ بعد ویکسین لگائی جائے گی۔ سعودی ماہرین کا کہنا ہے ایک خوراک مدافعی نظام کو بہتر بنانے کے لیے کافی ہوگی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں ویکسی نیشن کا دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے، متعلقہ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صحتی ایپ پر اپنا اندراج کرائیں۔

Comments

- Advertisement -