ریاض: سعودی عرب میں ‘توکلنا’ نامی ایپلی کیشن کی انتظامیہ نے ایک گھر کے افراد اور گھریلو ملازمین کے ایپ پر اندراج سے متعلق مسئلے کو حل کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق توکلنا ایپ پر گھر کے افراد اور ملازمین سے متعلق معلومات کا اندراج کیا جاتا ہے لیکن ایک شہری کو شکایت تھی کہ اس میں تکنیکی دشواریوں کا سامنا ہے۔
سعودی شہری نے سوال اٹھایا تھا کہ میرے بیٹے کی عمر تین سال ہے اور وہ بشتر وقت اپنی ماں کے ساتھ رہتا ہے لیکن توکلنا ایپ پر وہ میرے اکاؤنٹ میں نظر آتا ہے، کیا ایسا کوئی طریقہ جس کے ذریعے میں اپنے بیٹے کی معلومات اپنی اہلیہ کے اکاؤنٹ پر ٹرانسفر کرسکوں؟ جس پر انتظامیہ نے وضاحت کی۔
سعودی عرب: گھریلو ملازمین کو بڑی سہولت مل گئی
ایپ انتظامیہ نے بتایا کہ اس پلیٹ فارم پر گھریلو ملازمین اور گھر کے اہل عیال کے لیے الگ الگ خانے ہیں اور ترمیم کے ذریعے ہر افراد کی معلومات متعلقہ خانوں تک ارسال کی جاسکتی ہیں۔
اس حوالے سے انتظامیہ نے وضاحت کی کہ پہلے توکلنا ایپ میں’الخدمات‘ کا انتخاب کریں۔ وہاں پر’افراد الاسرہ والمکفولین‘ فیملی اور زیر کفالت افراد کے خانے کا رخ کریں۔ اس طرح فیملی کے افراد اور زیر کفالت افراد کی معلومات الگ الگ درج کی جاسکتی ہیں جبکہ ایک ہی گھر میں رہنے والے گھریلو ملازم بھی یہی طریقہ کار اختیار کرسکتے ہیں۔