بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان کا اہم بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے صوبائی گورنر کی تبدیلی سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے ایک بیان میں کہا کہ گورنرکی تبدیلی کی خبرکسی چینل نہ ہی کسی اخبارمیں چھپی ہے ایسی خبروں میں کسی قسم کی سچائی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے 2 سے 3 بار وزیراعظم سےملاقاتیں ہوئیں جس میں وزیراعظم نے کسی تبدیلی کا ذکرتک نہیں کیا۔

گورنرشاہ فرمان کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہےایسی باتیں کون کررہاہےکس کےایماپر کر رہا ہے؟ ایسی منظم مہم میرے خلاف کون چلارہاہے؟

گورنرشاہ فرمان نے کہا کہ جن کے مفادات کو مجھ سےنقصان پہنچا ہےوہی ایسی حرکت کر رہے ہیں، گورنر کی تبدیلی کی سوشل میڈیا پر خبریں چلائی گئیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں