وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ ایس او پیز کے باعث اس بار حج مہنگا ہوگا جب کہ عازمین حج کیلئے ویکسین کا بندوبست کریں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حجاج کرام کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کےحصول کیلئے کوشاں ہیں، حج پالیسی2021کےحوالےسےفریقین سےمشاورت جاری ہے۔
وزیر مذہبی امور نے کہا کہ ایس او پیز کے باعث اس بار حج مہنگا ہوگا جب کہ عازمین حج کیلئے ویکسین کا بندوبست کریں گے، گزشتہ سال آنے والی شکایات کےازالےکیلئےہرممکن کوشش کریں گے اور حکومت عازمین حج کیلئے سبسڈی کے متبادل سہولیات دےرہی ہے۔
اپوزیشن سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے31جنوری کی ڈیڈلائن دی ہےلیکن سال نہیں بتایا، دھرنا دینا آسان کام نہیں،عمران خان کواسکاوسیع تجربہ ہے۔
نورالحق قادری نے کہا کہ فضل الرحمان جن لوگوں کی قیادت کر رہے ہیں یہ ان کےمنصب کےخلاف ہے، ہمیں مولانا فضل الرحمان کےسیاسی مؤقف سےاختلاف ہے، ہمیں قانون سازی کیلئےسینیٹ میں اکثریت چاہیے۔