ریاض: سعودی دارالحکومت میں عوام کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے پلوں اور انڈر پاسز کو سجا دیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاض شہر کے پل اور انڈر پاسز ڈیجیٹل بورڈز سے سج گئے جس کا مقصد شہریوں کو آگہی سمیت سعودی عرب کے دارالحکومت کے تمدنی چہرے کو اجاگر کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق انہیں مقاصد کو لے کر ریاض میونسپلٹی نے یہ اقدم اٹھایا۔
اب تک مختلف بل اور انڈر پاسز پر تقریباً 75 ڈیجیٹل بورڈز لگائے گئے ہیں۔ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ یہ کام نجی کمپنیوں کے تعاون واشتراک سے انجام دیا گیا ہے۔
تصاویر میں نظر آنے والے ڈیجیٹل بورڈز پر عربی اور انگریزی میں لکھا ہے۔ ایک بورڈ میں درج جملے کا معنی ہے کہ ‘سردی آپ کے اطراف، پرلطف مناظر آپ کے ادھر ادھر’۔
خیال رہے کہ دارالحکومت میں لگائے گئے ہر بورڈ کی شکل و صورت دوسرے سے مختلف ہے۔ مقامی شہری اور مقیم غیرملکی اپنی نوعیت کے اس منفرد انداز میں دلچسپی ظاہر کررہے ہیں۔