منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

سعودی عرب سے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلیے حکومت کا اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سعودی عرب میں پھنسےہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے حکومت نے سعودی ایئرلائن کی 5 خصوصی پروازوں کو لینڈگ کی اجازت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور دنیا کے دیگر ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے حکومتی اقدامات جاری ہیں، بیرون ممالک سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے غیرملکی ایئرلائنز کو خصوصی اجازت دی جارہی ہیں۔

اسی سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نےسعودی ایئرلائن کی5خصوصی پروازوں کولینڈ کرنےکی اجازت دے دی ہے، خصوصی پروازیں کراچی، اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں پاکستانیوں کو لے کر پہنچیں گی۔

- Advertisement -

سی اےاے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے غیرملکی ایئرلائن کو لینڈنگ کا باضابطہ اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔

غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز 3جون کو ریاض سے200سےزائدپاکستانیوں کولے کر کراچی پہنچے گی جب کہ 3جون کوریاض سے200سےزائدمسافر پشاور پہنچیں گے۔

اسی طرح 4جون کوجدہ سے200سےزائدپاکستانی اسلام آبادپہنچیں گے، 5جون کوریاض سےڈھائی سو مسافر کراچی پہنچیں گے، 9جون کوجدہ سے200سےزائدہم وطنوں کو لے کرخصوصی پرواز لاہورپہنچےگی۔

آنےوالےجہازوں کےعملےکوایئرپورٹ پراترنےکی اجازت نہیں ہوگی اور تمام طیارےخالی سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں