ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

رواں سال میں بیرونی سرمایہ کاری میں 88 فیصداضافہ خوش آئند ہے، علیم خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر خوراک پنجاب علیم خان نے کہا ہے کہ مالی سال 2020 میں بیرونی سرمایہ کاری میں 88 فیصد اضافہ خوش آئند ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے مختلف وفود سے ملاقات میں گفتگو کے دوران کہا کہ گزشتہ سال ڈھائی ارب ڈالر کی عالمی سرمایہ کاری حوصلہ افزا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مالی سال 2020 میں بیرونی سرمایہ کاری میں 88 فیصداضافہ ہوا، چین اور ناروے جیسے ممالک کی سرمایہ کاری روزگار کے مواقع لائےگی۔

علیم خان کا کہنا تھا کہ ملک میں مشکلات اور چیلنجز کے باوجود ترقی کا سفر جاری ہے،وزیر اعظم کا وژن ملک کو ترقی وخوشحالی سے ہمکنار کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جون میں ساڑھے 17 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی،ٹیلی کام،مائیکرو فنانس بینکنگ پراجیکٹ میں زیادہ سرمایہ کاری ہوئی،بھاری سرمایہ کاری وزیر اعظم کی شخصیت پراعتماد کا اظہار ہے۔

وزیر خوراک پنجاب کا کہنا تھا کہ ملکی ترقیاتی ادارے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں،گزشتہ 2 برس میں کرپشن اور کمیشن مافیا کی حوصلہ شکنی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ 2023 تک حکومت اپنے منشور پر زیادہ سے زیادہ عمل کرچکی ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں