لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ فرائض میں غفلت برتنے والے افسر کو عہدے پر رہنے کا حق نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رات گئے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور شہری سہولتوں کا جائزہ لیا۔
عثمان بزدار نے گلبرگ اور دیگرعلاقوں میں خراب اسٹریٹ لائٹس دیکھ کر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے غفلت برتنے والےعملے کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں اسٹریٹ لائٹس کو فنکشنل رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بعض علاقوں میں صفائی کی خراب صورتحال دیکھ کر ہدایات دیں،گلبر گ اور دیگرعلاقوں میں اسٹریٹ لائٹس کام نہیں کر رہی تھیں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سرکاری فرائض میں کوتاہی برداشت نہیں،فرائض میں غفلت برتنے والے افسر کو عہدے پر رہنے کا حق نہیں ہے۔
عوام کے مسائل کے حل کے لیے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں،عثمان بزدار
یاد رہے کہ گزشتہ روز عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ انتشارکی سیاست کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،تنقید برائےتنقیدکرنے والے عناصر ہر موقع پر ناکام رہے ہیں، ایسے عناصرصوبے کی ترقی کے دشمن ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔