تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

معروف بھارتی اداکار نے خودکشی کرلی

ممبئی: اوڈیا اور بنگالی فلموں میں منفی کردار کے لیے مشہور اداکار ریموہن پریڈا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 58 سالہ ریموہن پریڈا آج اپنے گھر سے مردہ حالت میں پائے گئے اور پولیس کا ماننا ہے کہ انہوں نے خودکشی کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صبح اپنے کمرے سے نہ نکلنے پر جب اہل خانہ ان کے کمرے میں داخل ہوئے وہ زمین پر مردہ حالت میں پڑے تھے، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی۔

ریموہن پریڈا کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ پولیس نے اداکار کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ خودکشی کی تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔

ریموہن پریڈا 100 سے زائد اوڈیا فلموں میں منفی کردار ادا کر چکے ہیں۔ ان کی اہلیہ اور دو بیٹیاں ہیں۔

کچھ روز قبل کولکتہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ بدیشا ڈی ماجمدار نے خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔ وہ اپنے کمرے سے مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔

بدیشا پچھلے چار سالوں سے کرائے کے گھر میں اکیلی رہتی تھیں۔ پولیس دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئی تو اداکارہ گلے میں پھندا لگا کر پنکھے سے لٹکی ہوئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -