آپ نے مسکراتے چہرے والے کئی کمپیوٹرائزڈ ایموجیز دیکھے ہوں گے مگر ایسا ہی ایک نا قابل فراموش قدرتی نظارہ آسمان پر بھی دکھائی دینے والا ہے۔
سورج گرہن، چاند گرہن، ستاروں کی پریڈ، دم دار ستارے، بلیو مون، سپر بلو مون، پنک مون ایسے کئی قدرتی نظارے انسانی آنکھ آسمان پر دیکھ چکی ہے جب کہ کمپیوٹرائزڈ تخلیق مسکراتے چہرے سے مشابہہ ایموجی تو ہماری زندگیوں کا حصہ بن چکی ہے جس کا اظہار ہم سوشل میڈیا پر ہر مزاحیہ اور اچھی بات کر یہ ایموجی لگا کر کرتے رہتے ہیں۔
تاہم انسانی آنکھ مسکراتے چہرے کا ناقابل فراموش اور حیرت انگیز قدرتی نظارہ جلد آسمان پر دیکھ سکے گی جو رواں ہفتے 25 اپریل کی علی الصباح ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا نے ناسا کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ جمعہ 25 اپریل کو آسمان پر چاند، سیارہ زحل اور زہرہ کے ساتھ ’’مسکراتے چہرے‘‘ کے روپ میں نظر آئیں گے۔
رپورٹ کے مطابق یہ حیرت انگیز اور ناقابل فراموش قدرتی نظارہ طلوع فجر سے قبل لگ بھگ ساڑھے 5 بجے عین مشرقی افق کے قریب دیکھا جا سکے گا۔
اس نظارے میں سیارہ زہرہ آسمان میں اونچے مقام پر ہوگا اور اس کے نیچے زحل چاند (پتلے ہلال کی صورت) جو اس مثلث کو تھوڑا شمال کی جانب مکمل کرے گا۔
یہ نظارہ براہ راست انسانی آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا اور دنیا کے بیشتر ممالک میں یہ نظارہ ایک مسکراتے چہرے کا منظر پیش کرے گا
تاہم اس تاریخی نظارے اور طلوع آفتاب میں صرف لگ بھگ ایک گھنٹے کا فرق ہوگا اس لیے اس کو دیکھنے کا وقت بھی انتہائی مختصر ہوگا۔
تاہم دیکھنے کا وقت مختصر ہے کیونکہ سورج تقریباً ایک گھنٹے بعد طلوع ہوجائے گا۔ اس منظر میں سیارہ عطارد بھی تینوں سے تھوڑا نیچے دکھائی دے سکتا ہے۔
فلکیاتی اصطلاحات میں یہ smiley face اس وقت ہوتا ہے جب آسمانی اشیا آسمان میں ایک دوسرے کے قریب نظر آتی ہیں۔ جب تین اشیا ایک سیدھ میں آتی ہیں تو اسے ٹرپل کنکشن کے طور پر جانا جاتا ہے جو کہ ایک نسبتاً نایاب اور بصری طور پر حیران کن مظہر ہے۔