تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سڑک پر اچانک اژدھا آگیا، ویڈیو وائرل

اچانک آپ کے سامنے اژدھا یا سانپ آجائے تو یقیناً آپ وہاں سے بھاگنے میں ہی عافیت جانیں گے لیکن حیران کن طور پر سڑک پر اژدھا آیا تو لوگ ویڈیو بنانے لگ گئے۔

حال ہی میں برازیل کی ایک سڑک پر اچانک 25 فٹ لمبا اژدھا آگیا جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران رہ گیا لیکن وہاں موجود لوگ اس کی ویڈیو بناتے رہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر برازیل کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 25 فٹ لمبا اژدھا سڑک پر رینگ رہا ہے اور شاہراہ سے گزرنے والے افراد نے اسے دیکھ کر گاڑیاں روک دیں تاکہ وہ بحفاظت وہاں سے گزر جائے۔

وائرل ویڈیو میں کئی افراد کو اژدھے کی ویڈیو اور اس کے ساتھ دور سے سیلفی بناتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اژدھا کسی کو نقصان پہنچائے بغیر سڑک پر آرام سے رینگتا ہوا جھاڑیوں میں غائب ہوگیا جس کے بعد وہاں موجود لوگ بھی اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہوگئے۔

اژدھے کی ویڈیو کو ہزاروں صارفین نے دیکھا اور اس پر تبصرے بھی کیے۔

Comments

- Advertisement -