جمعرات, مئی 1, 2025
اشتہار

انفلوئنسر لڑکیاں خود کو پتلا کرکے دکھا رہی ہیں، اداکارہ انعم تنویر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ انعم تنویر نے کہا ہے کہ آج کل سوشل میڈیا پر انفلوئنسر لڑکیاں اپنے آپ کو پتلا کرکے دکھا رہی ہیں۔

نجی چینل کے پروگرام میں انعم تنویر اداکار ملک عقیل کے ہمراہ بطور مہمان شریک ہوئی، اس دوران میزبان امجد عدیل نے ان سے مختلف سوالات کیے، ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انعیم تنویر نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر خود کو اچھا دکھانے کےلیے تصویر کو ایڈٹ کیا جاتا ہے۔

شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن ڈر لگ رہا ہے، انعم تنویر

انعم تنویر نے کہا کہ آج کل جو انفلوئنسرز ہیں، وہ لڑکیاں اپنے آپ کو پتلا کرکے دکھا رہی ہیں، تو سوشل میڈیا پر یہ چیزیں دیکھ کر دوسرے لوگ پاگل ہورہے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ نفسایاتی طور پر ان پر اثر پڑ رہا ہے، ہر کوئی تو اتنا پتلا اور اسمارٹ نہیں دکھتا، ہر کسی کے سکس پیکس نہیں ہوتے کچھ ایڈٹنگ بھی ہوتی ہے بلکہ کافی حد تک ایڈٹنگ ہوتی ہے۔

میزبان نے اس موقع پر ان سے سوال کیا کہ آپ نے کب سے ایڈیٹنگ شروع کررکھی ہے جس پر انعم نے بتایا کہ انھوں نے کبھی کوئی ایڈیٹنگ نہیں کی۔

پاکستان میں آدھی عوام تو فارغ ہے، انعم تنویر

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں